اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے دوبارہ درخواست ضمانت دائرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے دوبارہ درخواست ضمانت دائرکردی، جس میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو نذیر چوہان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں رہا، ضمانت منظور کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے سیشن عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائرکردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی دے دیا ہے، شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں راضی نامہ ہو چکا ہے ، شہزاد اکبر کو نذیر چوہان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں رہا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

گذشتہ روز سیشن عدالت نے نذیر چویان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ، عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ملزم نذیر چوہان کےخلاف ریکارڈ پر کافی مواد موجود ہے ، نذیر چوہان نے مدعی شہزاد اکبر کےخلاف پروپیگنڈا کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے متعلق نفرت انگیز بیانات دیے، سوشل میڈیا پر ان کا بیان نشر ہوا ، ایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

یاد رہے نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مدعیت میں 8 جولائی کو ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، مقدمہ میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ان دونوں افراد کو سوشل میڈیا کا ساتھی بتایا گیا ہے ، ایف آئی آر متن کے مطابق نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر شہزاد اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اورمذہبی عقائد کو نشانہ بنایا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں