بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئی ہیں۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کونسی اداکارہ ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں۔

- Advertisement -

نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ماشا اللہ وہ جس بھی ڈرامے میں آتی ہیں وہ ہٹ ہورہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بولی وڈ میں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لے لیں گی جب کہ سارہ خان سے وہ شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لیں گی۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی جب کہ ان کی نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔

اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کچھ نہیں لیں گی البتہ انہیں ہر وہ چیز دیں گی جو اداکارہ ان سے مانگیں گی۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’پردیس‘، ’بھڑاس‘، ’کیسی تیری خود غرضی‘، میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں