تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

’تمہیں تو لوٹ کر آنا نہیں کبھی شاید‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں مائرہ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے براؤن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا ’تمہیں تو لوٹ کر آنا نہیں کبھی شاید، دعا یہ ہے کہ ہمیں انتظار آجائے۔‘

نازش جہانگیر کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین ان کی شاعری اور لباس کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کو برائیڈل کے علاوہ دوسرے لباس میں دیکھ کر اچھا لگا۔‘

ایک خاتون صارف نے کہا کہ ’اس تصویر میں آپ نیمل خاور خان لگ رہی ہیں۔‘ ایک تیسرے صارف نے بھی ان کے لباس کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اس سے قبل برائیڈل کی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

اداکارہ ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عفت عمر، حبا بخاری، جنید خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -