پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’روح دیکھی ہے کبھی‘: نازش جہانگیر کی نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تین عدد تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کو سفید رنگ کی ساڑھی میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ: نازش جہانگیر کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی

- Advertisement -

ایک تصویر میں وہ پُرانی کار کے سامنے کھڑی ہو کر پوز دے رہی ہیں۔ نازش جہانگیر نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’روح دیکھی ہے کبھی۔‘

 اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔

کچھ روز قبل نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سات عدد تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انہیں سرسبز مقام پر دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کرتے دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اپنی خوشی کیلیے کبھی کسی پر انحصار نہ کریں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں