پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے کراچی طیارہ حادثے سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ادکارہ حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے 2020 میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے ست متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ 2020 میں پی آئی اے کی پرواز 8303 کو پیش آنے والے حادثے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا لیکن چند وجوہات کی وجہ سے سفر نہیں کرسکی تھی۔
مجھے شادی کے بعد محبت ہوگی، نازش جہانگیر
نازش جہانگیر نے کہا کہ طیارہ حادثے کا سننے کے بعد شکر ادا کیا کہ طیارے میں نہیں بیٹھی تھی، متعدد وجوہات کی وجہ سے مجھ سے کئی پروازیں چھوٹ جاتی ہیں، کوشش کرتی ہوں کہ ایسا نہ ہو پھر بھی فلائٹس مس کر دیتی ہوں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے میرے پاس اس فلائٹ کا ٹکٹ تھا مجھے کراچی جانا تھا لیکن میں نہیں جا سکی تھی، اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک حیرت انگیز واقعہ بتایا۔
اداکارہ نے ایک ہی دن میں 6 پروازیں چھوٹنے کا حیرت انگیز واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ پروازیں اسلام آباد سے کراچی کی تھیں اور بہت کوششوں کے بعد بھی وقت پر نہیں پہنچ سکی تھی۔