منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’ہر کوئی کہتا ہے میں کریتی سینن سے ملتی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کو نے خود کو بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے مشابہ قرار دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے.

ایک صارف نے لکھا کہ ’پتا نہیں آپ کو کسی نے بتایا ہو کہ آپ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن سے بہت ملتی ہیں۔

نازش جہانگیر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کوئی یہی کہتا ہے۔‘

اداکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا اپنے مداحوں کو مشورہ ہے کہ ہمیشہ اپنے آپ سے سچے رہیں، اپنے جذبوں کی پیروی کریں اور اپنے خوابوں پر یقین کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔

نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، آپ ہمیشہ وہ چیزیں صاحل کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ جدوجہد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں انہوں نے 2019 میں شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔

بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے 2014 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور ان کی پہلی فلم ٹائیگر شیروف کے ساتھ ’ہیرو پنتی‘ تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں