تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نازش جہانگیر کی گود میں ننھی بچی کون ہے؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ننھی بھانجی کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ننھی بھانجی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

نازش جہانگیر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کمسن بھانجی کو گود میں اٹھائے پیار کررہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میں اور میری گُڈی۔‘ نازش نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ خالہ کا بھی استعمال کیا۔

انہوں ںے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

نازش جہانگیر کی بھانجی اور ان کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ننھی بھانجی کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، عفت عمر، حبا بخاری ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -