اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

شادی کے لیے کیوں ہاتھ پیر ماروں، میری کونسی عمر نکلی جارہی ہے، نازش جہانگیر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ نازش جہانگیر نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

ندا یاسر کی جانب سے شادی کے سوال پر اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ معاف کرے کہ کیا میں مررہی ہوں یا میری کوئی مجبوری ہے، میرے بال سفید ہورہے ہیں، بوڑھی ہورہی ہوں، میری عمر نکلی جارہی ہے ایسا کچھ نہیں ہے، ایسا کسی لڑکی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ شادی کے لیے آپ کی سامنے والے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے، آپ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور اگر آپ نہ سمجھ سکیں تو جلد بازی میں شادی کا فیصلہ ہر گز نہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کسی بھی لڑکی کو صرف اس لیے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہیں لینا چاہیے کہ اس کی عمر نکل رہی ہے بلکہ جب تک وہ سامنے والے کے ساتھ دل سے سکون محسوس نہ کرے اس وقت تک شادی کا فیصلہ نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں بس اپنے اچھے نصیب کی دعا کرتی ہوں جب بھی مجھے لگا کہ یہاں میں اپنی پوری زندگی خوشی خوشی بسر کرسکتی ہوں تو شادی کرلوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں