پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نازش جہانگیر کی نئی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی دلکش تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصاویر شیئر کیں اس میں وہ کالی شرٹ اور جینز میں ملبوس کسی گاڑی کے اندر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں مداح ان تصویروں پسندیدگی کی سند دے چکے ہیں۔

معروف اداکارہ نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ وہ شخص بنیں جسے لوگ دیکھنے پر مجبور ہوجائیں‘ساتھ ہی انھوں نے نازش جہانگیر، اکتوبر، رینڈم اور دیگر ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

نازش کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ’جیتی رہو آپ سب سے بہتریں ہیں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں