جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نینشنل بینک کے سسٹم پر سائبر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کی اسٹیٹ بینک نے بھی تصدیق کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے حکام نے سائبر حملے سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں تمام ڈیٹا محفوظ رہا اور کوئی مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔

حکام نے بتایا کہ نیشنل بینک کے سسٹم کو مزید حملے سے بچانےکیلئے بند کردیاگیا ہے، نیٹ ورک پر سائبر حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیشنل بینک کے سسٹم پر ہونے والے سائبر حملے کی تصدیق کی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیشنل بینک نےسائبر حملے سے متعلق اطلاع دی ہے، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل بینک نے ڈیٹاکی خلاف ورزی یا مالی نقصان نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے، این بی پی کے علاوہ کسی دوسرے بینک نے سائبر حملےکی اطلاع نہیں دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ  بینکاری نظام کی حفاظت اوردرستگی کیلئے گہری نظر ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں