جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مکہ مکرمہ، بدھ سے جمعے تک کیا ہونے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی محکمہ شہری دفاع کا موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے کہنا ہے کہ بدھ سے جمعے تک مکہ مکرمہ ریجن میں شدید بارشوں کا امکان موجود ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ شہر، طائف، العرضیات، میسان، جدہ، الجموم، الکامل، اضم، بحرۃ، رابغ اور خلیص بارش کی زد میں ہوں گے‘۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کا شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کہنا تھا کہ وہ بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

- Advertisement -

ہائی ویزے پرسفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات میں گرفتار نہ ہوں۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے علاوہ ازیں پہاڑی اور میدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں