اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 11جون سے 18سال سےزائدعمرکے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں کوروناویکسی نیشن سمیت ایس اوپیز پر عملدرآمد کی صورتحال پرغور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11جون سے 18سال سےزائدعمرکے افراد کی واک ان ویکسی نیشن ہوگی جبکہ این سی اوسی نے ہفتہ وار دو کے بجائے ایک چھٹی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ایک دن کی چھٹی کا فیصلہ صوبےاپنی مرضی سے کریں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ مزارات اور سیمیناز پر پابندی برقرار رہے گی، دفاتر میں 100فیصد حاضری کی اجازت دیدی گئی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2دن بند رکھنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ میں 50کےبجائے اب 70فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔
این سی اوسی کے مطابق 30جون تک پبلک سیکٹر تمام ملازمین کو ویکسی نیشن کے پابند ہوں گے اور اجلاس کے فیصلوں پر 15جون سے اطلاق شروع ہوگا۔
نیشنل ماس ویکسی نیشن مہم 3نکاتی اسٹریٹیجی کے تحت چلائی جائے گی
اجلاس میں کہا گیا کہ نیشنل ماس ویکسی نیشن مہم 3نکاتی اسٹریٹیجی کے تحت چلائی جائے گی، شہریوں کی رضاکارانہ بنیاد پر کورونا ویکسی نیشن ہو گی جبکہ سرکاری اور نجی ملازمین کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی ہو گی۔
سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن 30جون تک مکمل کی جائے گی
این سی او سی نے کہا سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن 30جون تک مکمل کی جائے گی اور کوروناویکسی نیشن کیلئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی کیلئےمختلف مراعات متعارف کرائی جائیں گی۔
کوروناویکسی نیشن سینٹرزکےاوقات کارتبدیل
این سی او سی نے ملک بھر کے کوروناویکسی نیشن سینٹرزکےاوقات کارتبدیل کر دیئے گئے ہیں ، 11جون سے ویکسی نیشن سینٹرصبح 8تا رات 10تک کھلے رہیں گے جبکہ ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار تعطیل اتوار کو ہوگی۔
ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کاتصدیقی آئی ٹی نظام متعارف کرایاجائےگا
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کاتصدیقی آئی ٹی نظام متعارف کرایاجائےگا، سرٹیفکیٹ کا تصدیقی نظام رواں ماہ متعارف کرایاجائے گا۔