تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا کی چوتھی لہر کا خطرہ، این سی او سی نے خبردار کردیا

اسلام آباد: سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ جولائی میں کرونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ آج مصنوعی ذہانت پر مبنی بیماریوں کے ماڈلنگ تجزیےکا جائزہ لیا گیا، ایس او پیزپر عملدر آمد، مستحکم ٹیکہ سازی اور پروگرام کی عدم موجودگی میں چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔

این سی او سی سربراہ نے قوم سے درخواست کی کہ ایس او پیز کی پیروی کریں اور جلد سےجلد ویکسین کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے مزید44 مریض جاں بحق، ملک بھر میں ویکسی نیشن جاری

واضح رہے کہ پاکستان ابھی بھی کرونا وبا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہے، آج بھی پاکستان میں کرونا کے مزید 44 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 45ہزار924 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کرونا کے ایک ہزار52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.29 فیصد رہی۔

Comments

- Advertisement -