جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم سفر کے دوران 50 فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہےگی۔

پیر سے دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانسپورٹ میں پچاس فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہے گی، 17 مئی سے تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کار پر کھولے جا سکیں گے، تاہم دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، 70 فی صد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس بھی جاری رہے گی۔

این سی او سی اجلاس میں دوران عید ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا گیا، ایس او پیز سے متعلق دوبارہ جائزہ 19 مئی کو اجلاس میں لیا جائے گا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے بعد ہی ویکسی نیشن مراکز تشریف لائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں