بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا اور عوام کیلئے ویکسین لگانے سے متعلق طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے انتہائی اہم اور بروقت اقدام کرتے ہوئے ویکسین لگانے کیلئے انتہائی جامع پلان مرتب کر لیا، ویکسین اسٹریٹجی پلان کو وفاق نے صوبوں،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمرتب کیا۔

ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز پرمرتب کیا گیا ، ویکسین اسٹریٹجی کامقصد صحت مند ماحول ،حفظان صحت کے مطابق  ویکسین لگانا ہے، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کوایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔

- Advertisement -

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ نمز کا نظام ڈیجیٹل ہے اور شفاف رکھنے کیلئے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے، عوام کو ویکسین کیلئے درج ذیل طریقہ کار  پر  عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام شہری بذریعہ ایس ایم ایس 1166پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے اور رجسٹریشن کے لئے نمز کی ویب سائٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تصدیق کے بعدشہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پن کوڈ سےآگاہ کیاجائے گا ، شہری 1166ہیلپ لائن کے ذریعے  اپنااےوی سی تبدیل کراسکتاہے ، اےوی سی میں ویکسین دستیابی پر شہریوں کو وقت اور تاریخ کاایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

رجسٹریشن کےبعدشہری شناختی کارڈیاپن کوڈ پرمقررہ تاریخ کواےوی سی آئیں گے، اےوی سی میں انتظامیہ شناختی کارڈ اورپن کوڈ کی تصدیق کرے گی ،  تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی اور انتظامیہ نمزمیں تفصیلات کا اندراج کرے گی ۔

طریقہ کار کے مطابق وفاق، صوبائی حکومتوں،ضلعی محکمہ صحت کیلئے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ تیار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں