ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

شفقت محمود کا امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این سی اوسی نے پیشہ ورانہ امتحانات اور ٹیسٹ کی مشروط اجازت دے دی، شفقت محمود نے کہا مہربانی فرما کر وفاقی وزارت تعلیم کے سیکریٹری کے پاس تمام تفصیل جمع کروائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے پیشہ وارانہ امتحانات اور ٹیسٹ لینے کی اجازت دی ہے ، برائے کرم امتحانات کی اجازت لینےکےلیےوزارت تعلیم سے رجوع کیا جائے ، درخواست میں امتحانی مراکز،طلباکی تعداداورایس اوپیزکی تفصیل دی جائے، اگر تمام انتظامات اطمینان بخش پائے گئے تو فوری طور پر اجازت دیدی جائے گی ۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ روز این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔

علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں