جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہارس کیٹل شو سے متعلق این سی او سی کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تفریحی سرگرمیوں سے متعلق این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے قومی مویشی میلے کی اجازت دیتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 10 تا 12 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا، این سی او سی کے مطابق رواں سال شو میں 100 فی صد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کر سکیں گے، اور 12 سال سے کم عمر غیر ویکسین شدہ بچوں کو بھی ہارس کیٹل شو میں آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ نیشنل کیٹل شو میں بریڈ شو، نیزہ بازی، گھڑ ڈانس،اونٹ ڈانس، بیل دوڑ، ڈاگ شو اور پولٹری شو کے علاوہ مختلف علاقائی نمائشوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے پی ایس ایل سے متعلق بھی صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی ہے، پی ایس ایل لاہور میچز 50 فی صد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، یہ میچز 10 تا 15 فروری منعقد ہوں گے۔

جب کہ 16 تا 27 فروری کے دوران میچز میں 100 فی صد شائقین اسٹیڈیم آ سکیں گے، تاہم کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کے لیے مکمل ویکسینیشن لازم ہوگی، اور تمام عمر کے افراد اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں