تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 20 حساس ترین شہر کونسے ہیں؟ نشاندہی کرلی گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا سے متاثرہ حساس شہروں کی نشاندہی کرلی اور کہا 20 حساس شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناہاٹ اسپاٹس کے حوالے سے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اورقرنطینہ حکمت عملی کے تحت کورونا سے متاثرہ حساس شہروں کی نشاندہی کرلی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے بعد این سی اوسی نے ہاٹ اسپاٹس کاجائزہ لیا اور کوروناکیسز بڑھنےکے لحاظ سے 20شہروں سے متعلق صوبوں کو آگاہی دی گئی۔

این سی او سی نے ملک کے 20 شہر کورونا کے حوالے سے حساس ترین قرار دیئے ہیں ، جن میں سندھ کے 6شہر کراچی، سکھر،حیدرآباد ، گھوٹکی، لاڑکانہ ، خیرپور کورونا کے حوالے سے حساس ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب کے 8 شہروں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں راولپنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، ڈی جی خان شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے چار شہر پشاور،سوات، مردان، مالاکنڈ اور بلوچستان کا ایک شہر کوئٹہ بھی کورونا کے حوالے سے حساس ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20 حساس شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، صوبوں کو حساس شہروں کے بارے معلومات فراہم کر دی ہیں، وفاقی دارالحکومت کے 2 سیکٹرز کورونا کے حوالے سے حساس ہیں، جی نائن ٹو، تھری، کراچی کمپنی میں 300 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ آئی 8، آئی 10،غوری ٹاؤن،بارہ کہو،جی 6اور7نیوہاٹ اسپاٹ ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ٹی ٹی کیو حکمت عملی بڑھتے کیسز والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کی گئی، 2150مزید آکسیجنیٹڈ بیڈز جولائی کے آخر تک فراہم کیے جائیں گے، ایک ہزار آکسیجینٹڈ بیڈز جون کے آخر اور بقیہ 1150 جولائی تک فراہم ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -