پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

این سی او سی نے کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این سی او سی نے پشاور پولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے لاپتہ ہونےکی تحقیقات شروع کردی، تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پشاور پہنچے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیٹر نے پشاورپولیس اسپتال سے کورونامیں مبتلا 24مسافروں کے پر ا سرار لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مسافروں کو ہر صورت ڈھونڈ کر واپس اسپتال پہنچانے کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔

ایم ایس پولیس اسپتال ڈاکٹر نیاز محمد نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ فوری 21 مسافروں کوواپس لےآئی ہے تاہم 3مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، این سی او سی نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے تمام مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ سےپشاور پہنچے تھے ، جس کے بعد مسافروں کومثبت کوروناٹیسٹ پرقرنطینہ کیلئےپولیس اسپتال منتقل کیاگیاتھا تایم پولیس اسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر تمام مسافروں کو چھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں