اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز اور ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز، ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں تاحال 83693 ،خیبرپختونخوا میں 104257 ، پنجاب میں 366435 اور سندھ میں 307412 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکوروناسےمتعلق صوبائی سطح کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز، ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری کئے ہیں۔

این سی او سی نے کہا اسلام آباد میں تاحال 83693 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 231 مریض زیر علاج اور 2037 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 262 آکسیجن بیڈز میں سے81 زیر استعمال ہیں۔

جاری تفصیلات میں بتایا گیا خیبرپختونخوا میں 104257 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، صوبے میں 958 مریض زیرعلاج ہیں اور 4692 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 1081 آکسیجن بیڈز میں سے 433 زیراستعمال ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاحال 366435 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، پنجاب بھر میں 4778 مریض زیر علاج اور 17730 صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں 3500 آکسیجن بیڈز میں سے 1892 زیراستعمال ہیں۔

سندھ بھر میں تاحال 307412 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، اسپتالوں میں 1916 مریض زیرعلاج اور 28023 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 739 آکسیجن بیڈز میں سے 540 بیڈز زیر استعمال ہیں۔

آزادکشمیر میں تاحال 11299کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،اسپتالوں میں 386 مریض زیر علاج اور 264 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزادکشمیربھرمیں 68 میں سے 10 آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

بلوچستان میں کل 8196 کوروناٹیسٹ ہوئے اور 100مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2916 صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبے میں 262 آکسیجن بیڈز میں سے 67 زیراستعمال ہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں تاحال 11382 کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 61 مریض زیرعلاج ہیں اور 728صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ صوبے میں 43 میں سے 10 آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں