اسلام آباد : اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمتعلق شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری لاک ڈاؤن کے دوران گھروں کے اندر محدود رہیں، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی اور کوروناکی علامات ظاہرہونے پر گھریلو ٹوٹکوں،خود تشخیصی سے گریزکریں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمتعلق شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا کہ انتظامیہ ہاٹ اسپاٹ ایریامیں لاک ڈاؤن سے قبل24تا48گھنٹے کا نوٹس دے گی، شہری اسمارٹ لاک ڈاؤن سےقبل اشیائےضروریہ اسٹور کریں اور سرکاری اور نجی ملازمین اپنے دفاتر کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمتعلق اطلاع دیں۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ شہری اسمارٹ لاک ڈاؤن اطلاع پردوسرےعلاقوں میں منتقلی سےگریزکریں اور اس کےدوران گھروں کےاندرمحدودرہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں باہرنکلنےپراحتیاطی تدابیراپنائیں۔
ہدایات میں کہا گیا کہ کہ شہری اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران سماجی فاصلہ برقراررکھیں اور کسی بھی صورت میں لاک ڈاؤن علاقےسےباہرنہ نکلیں جبکہ معمرافراد،ہائی بلڈپریشراورذیابطیس کےمریض گھروں تک محدودرہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ دکانداردکانوں پرگاہکوں کےسماجی فاصلے،ماسک پہننےکویقینی بنائیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
این سی اوسی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مساجدمیں صرف مسجدکاعملہ با جماعت نمازپڑھے، امام مسجددن میں متعدد بارلاؤڈ اسپیکر پر احتیاطی تدابیراختیارکر نیکی تلقین کریں۔
ہدایات میں کہا گیا کہ شہری کوروناعلامات ظاہرہونےپرمقامی رضاکارہیلپ لائن1166پررابطہ کریں، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں متعلقہ اسپتال میں اوپی ڈی سروس بندرہیں گی، شہری اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران مقامی اسپتالوں میں جانےسےگریزکریں، ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کواسپتال جانےکی سہولت میسررہےگی۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کوروناکی علامات ظاہرہونےپرگھریلوٹوٹکوں،خودتشخیصی سےگریزکریں، شہری متعلقہ طبی عملےسےرابطہ کرکےان کی ہدایات پرعمل کریں۔