منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این سی او سی نے محرم الحرام کے دوران ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤکیلئےلازم ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ مجلس،جلوس کےدوران ماسک پہننے،سینیٹائزرکااستعمال ضروری ہے اور مجالس میں شریک ہونے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق مجلس کا مقام کھلاہونا چاہیےجہاں وینٹی لیشن کےانتظامات ہوں اور مجالس ،جلوسوں کےدوران ماسک پہننا ،سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ 36سال کے بزرگ حضرات اور بچے گھر سے مجلس سنیں، کورونا ایس او پیز کےہدایت نامے ہر مجلس میں جاری کرنا لازم ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز اور 7 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں