جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک بھر میں آج سے گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے آج سے ملک بھر میں گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کے سربراہ نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی ، کانفرنس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں آج سے خصوصی کورونا ویکسینیشن مہم شروع کررہے ہیں ، 55 ہزار ٹیمیں مہم میں شریک ہیں ، جو گھرگھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔

ویکسینیشن کے بارے میں اسد عمر نے کہا 18کروڑافرادکوویکسین لگائی جاچکی ہے، جہاں ویکسین زیادہ ہوئی ہیں وہاں کیسز کم آئے تاہم ابھی بھی تمام شہریوں نے کورونا ویکسین نہیں لگائی۔

- Advertisement -

اسدعمر نے روز دیا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ویکسینیشن ہے، عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ہرصورت ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کا گھروں میں استقبال کریں اور ویکسین لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگاچکی ہے اور کورونا کابھرپور طریقے سے مقابلہ کیاجارہاہے، عوام بوسٹرڈوز لگوائیں، قوت مدافعت بڑھائیں اور کورونا سے جان چھڑائیں۔

خیال رہے ملک میں کوروناسےمزید بتیس افرادانتقال کرگئے،این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 55 ہزار202 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 5 ہزار 327 مثبت آئے، ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح نواعشاریہ چھ پانچ فیصد رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں