بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘کورونا کا خطرہ بدستور موجود، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے، قوم محرم الحرام میں گائیڈ لائنز پر عمل کے جذبے کو برقرار رکھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی نمائندوں کی بذریعہ ویڈیولنک جلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اورمستقبل کی حکمت عملی اور مختلف شعبوں کی بحالی،یوم آزادی و محرم کےحوالےسےاقدامات پر غور کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوم آزادی، محرم الحرام سےمتعلق جامع ضابطہ اخلاق ترتیب دیا گیا ہے، سماجی فاصلہ، ماسک استعمال سےمتعلق تفصیلات ضابطہ اخلاق کا حصہ ہیں، کپڑے کے ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ممکن ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مختلف شعبوں کی بحالی میں ہیلتھ گائیڈلائنز پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے، کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد پاکستانیوں کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ہے، قوم نے گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کر کے صبر اور جوابدہی کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم محرم الحرام میں گائیڈ لائنز پر عمل کے جذبے کو برقرار رکھے، محرم میں گائیڈلائنزپرعملدرآمد سے کورونا کےخطرات کوکم کرناممکن ہے، وفاق وصوبے محرم الحرام میں پبلک سیفٹی کیلئےموثر اقدامات یقینی بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں