منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کورونا کیسز میں اضافہ ، وزیراعظم نے اسکولوں، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں اجتماعات پرپابندی لگانےکی سفارش کردی ، جس پر وزیراعظم نے کہا اسکولوں، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں اجتماعات پرپابندی لگانےکی سفارش کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نےکل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سفارش پیش کی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں اورضلعی انتظامیہ کو جلسوں کی اجازت دینےسے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے ، جس پر وزیراعظم نے کہا کورونا سےسیاسی اجتماعات پرپابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع ملے گا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے این سی او سی کو کورونا کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کیسزبڑھے تو اسکولز، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کے انعقاد کو روکنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں