ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کورونا وائرس میں مبتلا مزید 59 مریض جان کی بازی ہار گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 59 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 838سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار782 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں، این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید 59 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا جس کے بعد مجموعی اموات21ہزار782 ہوگئیں۔

این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹےمیں 35 ہزار39 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 838 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.39فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد9لاکھ43ہزار027 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار611 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ اب تک کورونا سے متاثرہ 8 لاکھ 80 ہزار 316 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 663، پنجاب میں3لاکھ 44 ہزار 196، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 36ہزار 205 ، بلوچستان میں 26 ہزار 275، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں