اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 40 سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویکسی نیشن رجسٹریشن کھولنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا۔
ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب چالیس سے 49 سال کی عمر کے افراد بھی خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔
شہریوں کو خود کو رجسٹر کروانے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166 پر میسج کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے پاس این سی او سی سے پیغام آئے گا، جس میں ویکسین کی تاریخ اور سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ
این سی او سی کے مطابق کل سے ملک بھر میں50سے59 سال کی عمر کے افراد ملک بھر میں قائم کسی بھی سینٹرمیں جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کل سے 59 یا اُس سے زائد عمر کے شہری بھی ویکسینیشن سینٹر پر جا کر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں، انہیں اب کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
Vaccination Alert:
-Registration of 40-49 years has been opened. Send your CNIC number to 1166
-Walk-in vaccination of 50-59 years starting from Tomorrow at all vaccination centers across the country. pic.twitter.com/AsvDGOYj5t— NCOC (@OfficialNcoc) April 27, 2021
یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ این سی او سی کی جانب سے سرکاری سطح پر فراہم کی جانے والی مفت کرونا ویکسین کے حوالے سے عمروں کا تعین کیا گیا ہے جبکہ نجی اسپتالوں سے شہری پیسے ادا کر کے عمر کی تفریق کے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔