اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کا کام 80فیصد مکمل، 20ہزار ٹن سے زائد کچرا نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں نالوں کی صفائی ،ایف ڈبلیو اونے تین بڑے نالوں میں 35 چوک پوائنٹس کھول دیئے، جن سے بیس ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالاجا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ایف ڈبلیو او کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی چوتھے روز بھی جاری ہے ، ایف ڈبلیو او ہیوی مشینری کے ہمراہ مصروف عمل ہے، کراچی کے بڑے نالوں کی 80فیصد صفائی ہوچکی ہے۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے 3بڑے نالوں میں42مقامات پر چوک پوائنٹس تھے، جن میں سے بیشتر کو کلیئر کیا گیا، گجر نالہ کو 80فیصد ،کورنگی85فیصد اور مواچھ گوٹھ کو 75فیصد تک صاف کیا جاچکا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روزتقریباً 10ہزارٹن کچرانالوں سےنکالا گیا اب تک 3بڑےنالوں سے20ہزارٹن سےزائدکچرانکالاجاچکاہے۔گجر نالہ کو 80فیصد ،کورنگی85فیصد اور مواچھ گوٹھ کو 75فیصد تک صاف کیا جاچکا ہے۔

کراچی میں نالوں کی صفائی پر شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض نالوں کے اطراف تجاوزات کی وجہ سے صفائی مہم میں مشکلات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیواو کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کاٹاسک دیا گیا ہے اور وزیراعظم کوروزانہ کی بنیادپرکام کی پیش رفت سےآگاہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق اب بھی کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پرنالوں کی صفائی ایک مشکل ٹاسک بنا ہواہے، سولجربازارمیں رہائشی علاقے سے گزرنے والا نالہ کچرے سے بھرا ہوا ہے، گلیاں تنگ ہونے کے باعث ایف ڈبلیواو کی بھاری مشنیری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں