کراچی : این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیواو کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے برساتی نالوں سے کچرا نکالا جارہا ہے اور کچرے کو ڈمپروں کے ذریعے لینڈفل سائٹ پر ڈمپ کیا جارہا ہے۔
کراچی میں 5مقامات پر نالوں کی صفائی جاری ہے جبکہ دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
گذشتہ روز وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے کراچی میں نالے صفائی آپریشن شروع کیا تھا، ایف ڈبلیو کی ٹیموں نے پہلے روز کی کاروائی مکمل کی ، آپریشن کے دوران ۔ضلع وسطی کے پانچ مقامات پر گجر نالے سے کچرہ نکالا گیا۔
متعد شاول اور سو زائد سے ڈمپر ز کے ذریعے نالے کا کچرہ لینڈ فل سائڈ پر منتقل کیا گیا، پہلے روز سو سے زائدڈمپرز نے کچرہ فوری طور پر منتقل کیا، آپریشن میں ایف ڈبلیو او کے افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، پہلے روز گلبرگ، ضیاالدین، شفیق موڑ، :بفرزون،ایف سی ایریا میں گجرنالے کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر کیے گئے تھے۔
وزیر اعلی سندھ نے نالہ صفائی کے علاقوں کا دورہ کیا اور کہا تھا کہ حکومت سندھ مکمل معاونت کر ے گی۔