ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پانی کی شدید قلت ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان رواں سال پانی کی شدید قلت کا شکار دنیا کا پندرہواں ملک بن جائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کلائیمٹ چینج کے باعث پاکستان میں واٹر کرائسز تیزی سے سنگین ہورہا ہے۔

کمیٹی ارکان نےمون سون بارشوں اور ممکنہ تباہی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ادارہ صرف آفات کے بعد امداد تک محدود کیوں ہے؟ پیشگی اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے؟

مزید پڑھیں :ملک بھر میں صرف 20 فی صد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہونے کا انکشاف، ویڈیو رپورٹ

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اعتراف کیا کہ بارشوں اور سیلاب کے خطرات کی نشاندہی تو کی گئی ہے، لیکن پانی ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی مؤثر نظام یا نیٹ ورک موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص مقامات کی نشاندہی ہوچکی ہے مگر عملی منصوبہ بندی کے لیے وسائل اور نظام کی کمی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں