اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں ہفتے ملک کے بیشتر مقامات پر زلزلے کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا، زلزلے میں 11 اموات ہوئیں، تمام افراد کا تعلق کے پی سے تھا جس میں 6 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے میں مجموعی طور پر 79 افراد زخمی ہوئے، کے پی میں 77 اور پنجاب میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 172 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں خیبر پختونخوا میں 169، آزادکشمیر میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے خیبر پختونخوا میں 22 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے میں مجموعی طور پر19 مویشی ہلاک ہوئے، خیبر پختونخوا میں 17، آزادکشمیر میں 2 مویشی ہلاک ہوئے اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں4 اسکول اور 4 عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا۔
این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ زلزلے سےگلگت بلتستان میں ایک مسجد شہید ہوئی اور مویشیوں کا باڑہ بھی گرگیا۔