ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں سیلاب، این ڈی ایم این اے نے اقوام متحدہ کی ایجنسیز سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تخمینہ لگانے کے لیے اقوام متحدہ کی ماتحت ایجنسیز سے مدد طلب کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے کام کا آغاز کردیا۔

این ڈی ایم اے نے اقوام متحدہ (یو این) ایجنسز سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے مدد کی درخواست کی جبکہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ محکمے بھی تخمینہ لگانے میں نیشنل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ورلڈ فوڈ کے ساتھ سے مل کر 8ہزار متاثرہ خاندانوں میں 35ٹن راشن تقسیم کیا گیا جبکہ ڈبلیو ایف پی  کے تعاون سے 440ٹن گندم متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11ہزار ترپال، 11ہزار شامیانے (خیمے)، 10 ہزارراشن پیکٹس، دو ہزار مچھر دانیاں اور 100 ٹن پینے کا صاف پانی تقسیم کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 3لائف بوٹس، ادویات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کی گئیں جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی اآر) کی جانب سے متاثرین کو 1 ہزار ترپال، دو ہزار کمبل اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں