ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری ، 12 سے 36 گھنٹے اہم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا اور خبردار کیا ہے کہ موسلادھاربارش سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے موسمی ایڈوائزری الرٹ جاری کردیا ، جس میں آئندہ 12 سے 36 گھنٹے اہم قرار دیئے گئے ہیں۔

الرٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک سے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اٹک، جہلم، چکوال،سیالکوٹ،فیصل آبادمیں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، کوہستان،کرم،بنوں اورپشاورمیں بھی موسلا دھاربارش کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے لپ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سےکمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔

موسم کی خبریں

اس کے علاوہ نوشہرہ، مانسہرہ،ابیٹ آباد،مردان اور صوابی میں بھی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 37 ڈگری اور شدت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی جبکہ کل سے کراچی کا پارہ چالیس ڈگری کوچھوسکتا ہے۔

دوسری جانب ہری پور،سوات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا، بارش کے باعث مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی میں معطل ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں