بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

این ڈی ایم اے کا عدم تعاون : وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے شکایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عدم تعاون اور ٹیسٹنگ کٹس کی مطلوبہ مقدارنہ دینے پر وزیراعظم سے این ڈی ایم اے کی شکایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام مراسلہ ارسال کیا، جس میں مراد علی شاہ نے این ڈی ایم اے پر سندھ حکومت سےعدم تعاون اور ٹیسٹنگ کٹس کی مطلوبہ مقدارنہ دینےکی شکایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مطلوبہ کوروناٹیسٹ کٹس نہ ملنےپرمشکلات درپیش ہیں، ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد مرادعلی شاہ کی شکایت پراین ڈی ایم اے سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت نےوزیراعظم آفس کوسندھ کےتحفظات پررپورٹ پیش کردی ہے ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کی شکایات پراین ڈی ایم اے کا ٹھوس جوابی موقف سامنے آیا جبکہ وزارت صحت کی رپورٹ میں این ڈی ایم اےکی وضاحت شامل ہے۔

مراسلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت مخصوص برانڈکی کوروناٹیسٹ کٹ کی فراہمی چاہتی ہے، سندھ حکومت این ڈی ایم اےسےٹیسٹ کٹ لینے سے انکارکرچکی ہے اور 2باراین ڈی ایم اےکوٹیسٹنگ کٹس واپس کرچکی ہے۔

این ڈی ایم اے نے مؤقف میں کہا کہ سندھ حکومت کی تجویزکردہ کٹس کی خریداری ناممکن ہے، قواعد کے برعکس خریداری نہیں کرسکتے، 18ویں ترمیم کےبعدشعبہ صحت صوبائی معاملہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ،صوبےذاتی وسائل سے50فیصدٹیسٹنگ کٹس خریدیں، وباکےدوران صوبوں سے بھرپور تعاون جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانےکیلئےاقدامات جاری ہیں، مزیدساڑھے12لاکھ کٹس کی خریداری کی گئی ہے، صوبوں نےوزارت صحت کوکٹس کی ضرورت سےآگاہ کیاہے، ساڑھے12لاکھ کٹس صوبوں میں حسب ضرورت تقسیم ہوں گی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ادارہ وباکےدوران ذمہ داریوں سےبڑھ کرکام کررہاہے، این ڈی ایم اے صوبائی اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے تعاون کررہا ہے جبکہ صوبائی اسپتالوں کو 537 آکسیجن بیڈز فراہم کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں