پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

بلوچستان سے افغان خفیہ ایجنسی کا سہولت کار زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ بلوچستان سے افغان خفیہ ایجنسی کا سہولت کار زیر حراست لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے حساس اداروں کے ہمراہ موسیٰ کالونی اور سنگن میں کارروائیاں کی۔

کارروائی کے دوران افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کا سہولت کار افغان شہری زیر حراست لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

علاوہ ازیں سبی، ڈالی اور ڈیرہ مراد جمالی کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کی مہم کے تحت ایف سی نے رضا کارانہ طور پر جمع کروایا گیا غیر قانونی اسلحہ بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے شمال میں سبی کے پہاڑی علاقوں میں کارروائی کی تھی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد مقامی افراد کو ڈراتے اور دھمکیاں دیتے تھے۔

اسی روز ایف سی کی ایک اور کارروائی میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں