بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ترک حکومت نے 4ہزار اہلکاروں کو برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کےبعد مزید 4ہزار اہلکاروں کو فارغ کردیاْ

تفصیلات کےمطابق ترک حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہےکہ ان چار ہزاراہلکاروں کو دہشت گرد تنظیموں سے روابط کےشبے میں ملازمت سے فارغ کیاگیاہے۔

ترک حکام کےمطابق برطرف کیے جانے 4ہزار اہلکاروں میں سے 1ہزار اہلکاروزارت انصاف کے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ برطرف کیے جانے والے اہلکاروں میں آرمی سٹاف کے ایک ہزار کارکنوں کے علاوہ 100 سے زیادہ ایئر فورس کے پائلٹس شامل ہیں۔

خیال رہےکہ ترک صدررجب طیب اردگان امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن پر گذشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کروانے کا الزام عائد کرتے ہیں جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔


ترکی میں دس ہزار سرکاری ملازمین برطرف


یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترک حکام نےناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں دس ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کردیاتھا۔


ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک


واضح رہےکہ ترکی میں گزشتہ سال 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں تقریباً نو ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔بغاوت میں حصہ لینے والے فوجی اہلکاروں کے پاس 35 جہاز،37 ہیلی کاپٹر، 74 ٹینک اور تین بحری جہاز تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں