ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

روٹر ڈیم: پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ہو رہا ہے، پاکستان سیریز 0-2 سے اپنے نام کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان بلے باز عبد اللہ شفیق آج ڈیبیو کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث روؤف کو آرام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عبد اللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان 3 میچز کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں