منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نعیم الحق نے ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تبدیل کیا جائے، آسٹریلیا میں ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹیم سے بہتر کارکردگی کی ذرا بھی امید نہیں رہی ہے، ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی قومی بولرز آسٹریلوی کھلاڑیوں کی وکٹیں لینے میں ناکام رہے اور آسٹریلیا نے 1 وکٹ پر 302 رنز بنالیے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد سے قومی ٹیم کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں