رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔
نیلم منیر کا شمار پاکستان کی ٹاپ ڈرامہ اسٹارز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں کیا تھا، انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی ہٹ ڈرامے دیے جس میں دل موم کا دیا بھی شامل ہے۔
اداکارہ حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، انہوں نے اس سال کے شروع میں دبئی میں مقیم محمد راشد نامی سے شادی، اداکارہ کے شوہر دبئی میں ہی مقیم ہیں۔
اداکارہ آج کل دبئی اور کبھی پاکستان میں ہوتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اے آر وائی نیوز چینل کے کرکٹ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں پروگرام کے میزبان وسیم بدامی نے دورانِ شو ماضی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں نیلم سے متعلق ایک پیش گوئی کی گئی تھی جو سچ نکلی ہے۔
9 سال قبل نیلم منیر وسیم بادامی اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کے شو کی مہمان بنی تھیں، جہاں ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے پیشین گوئی کی تھی کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی۔ وہ شخص عرب یا پاکستانی ہو سکتا ہے جو مشرق وسطیٰ میں آباد ہے۔
تاہم 9 سال بعد ماہرِ فلکیات آغا بہشتی کی یہ پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی کیونکہ نیلم منیر اب متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے محمد راشد سے شادی کر چکی ہیں۔
مذکورہ پیش گوئی سن کر نیلم منیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے، میرا کبھی پاکستان چھوڑ نے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔