بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

نیلم منیر نے بارات کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں۔

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر بارات کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آن پہنچا، وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: آخرت کی تیاری کرنی ہے اور یہی میرا خواب ہے، نیلم منیر

- Advertisement -

تصاویر میں اداکارہ نے روایتی سرخ لہنگا پہنا جو سنہری کام سے مزین ہے جبکہ ان کے دولہے نے بھی روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا، بارات کی تقریب میں جوڑا انتہائی دلکش انداز میں نظر آیا۔

تصاویر دیکھیں: 

گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں جبکہ نکاح کی تقریب میں انہوں نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا اور دولہے میاں سفید رنگ کے روایتی عربی جبے میں ملبوس نظر آئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں