پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے دولہا کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویر شیئر کردی۔
معروف اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات شیئر کیے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ یا اللہ پاک ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے شوہر محمد راشد کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
تصاویر میں اداکارہ چمکدار گرے لباس میں بہت حسین لگ رہی ہیں، جبکہ دلہا محمد راشد شلوار قمیض کے ساتھ شیروانی پہنے ہوئے ہیں، تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔
نیلم نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”جہاں بھی ہماری قسمت ہمیں لے جائے، چاہے ہجوم کے بیچ میں ہو یا دنیا کے آخری کنارے پر، میں تمہارے ساتھ چلوں گی۔“
مداحوں کی جانب سے نیلم کے فوٹو شوٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔