منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبر شوبز صحافی و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان الحق نے اپنے عرفانستان نامی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے اور کس تاریخ کو ہونے جارہی ہے۔

عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی، دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نے منگنی نہیں کی اور نہ ہی شادی کر رہی ہوں، سوشل میڈیا پر تمام افواہیں 100 فیصد غلط ہیں۔”

اس سے قبل 2022 میں اداکارہ نے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں