پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو خوش کردیا۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نیلم منیر نے ایک اسٹوری اپ ڈیٹ کی جس میں وہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری پر نیلم منیر نے تفصیل تو بیان نہیں کی تاہم انہوں نے صرف "ود مائے برادرز” (اپنے بھائیوں کے ساتھ) لکھا۔
اداکارہ کی اسٹوری پر مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔ انصاری مریم نامی صارف نے لکھا کہ "آپ سب کتنے پیارے ہیں، اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے”۔ ایک نے لکھا کہ "آپ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔”
مزید پڑھیں: نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام
View this post on Instagram
کمنٹس میں زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کے چھوٹے بھائی کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے۔
اس سے قبل نیلم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔ تصاویر میں اداکارہ اسمارٹ فون تھامی ہوئی تھیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ "ہاں میں موڈی ہوں اور اس پر فخر کرتی ہوں۔”
View this post on Instagram