پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
معروف اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مشرقی لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
نیلم منیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پیار دیوانگی ہے۔‘
دراصل اداکارہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔
نیلم منیر نے ڈرامے کی کاسٹ کے نام بھی لکھے جن میں سمیع خان، شجاع اسد، صبا فیصل، گل رعنا ودیگر شامل ہیں۔
اداکارہ نے تصاویر چند گھنٹوں قبل شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح ان سے ڈرامے سے متعلق بھی سوال کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ اس سے قبل بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’بکھرے موتی‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں، نیلم کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا۔