بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے لمبہ تھرو پھینکنے اور فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے کے بعد کہا ہے کہ ’اصل چیز تو ابھی باقی ہے‘۔
پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹر کی تھرو کی تھی، وہ سیزن کے بہترین تھرو کے ساتھ جیولن کوالیفائنگ راؤنڈ میں سرفہرست رہے، اب 8 اگست کو فائنل سیٹ ان کا مقابلہ پاکستان کے ارشد ندیم اور جرمنی کے جولین ویبر کے ساتھ دیگر تھروور سے ہوگا۔
اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ اور فائنل کا مائنڈسیٹ اور صورتحال بالکل مختلف ہے۔ آپ کو صرف اس حقیقت پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی کہ آپ نے اچھی شروعات کی ہے اور اب آپ فائنل کے لیے اپنی بہترین تیاری کرنی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میرا مقصد کوالیفکیشن میں اچھے تھرو کے ساتھ کوالیفائی کرنا تھا اور اسے ایک ہی تھرو میں کرنے کی کوشش کرنا تھا، میں پہلی کوشش میں اپنا بہترین تھرو کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن چیزیں کبھی کبھی غلط ہو سکتی ہیں۔
نیرج نے کہا کہ درحقیقت یہ کوالیفکیشن راؤنڈ میں میرا بہترین تھرو تھا۔ آپ کو بہت زیادہ اعتماد اور حوصلہ ملتا ہے۔ دوسرے بھی اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، فائنل کے لیے آج کی نسبت بہت زیادہ تیار رہنا چاہتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ جیولین تھرو کا فائنل شام کے سیشن میں ہوگا لہذا موسم سرد رہنے کا امکان ہے، اس لیے تھروورز کو خود کو اچھی طرح سے وارم اپ کرنا پڑے گا۔