منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نیرج چوپڑا جیولین تھرو کرنے کیلئے کس ایشیائی کرکٹر کی ‘سپرپاور’ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا جیولین کو بھرپور طریقے سے تھرو کرنے کیلئے ایک لیجنڈ ایشیائی کرکٹر کی ‘سپرپاور’ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو 27 سالہ اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ وہ کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی "سپر پاور” حاصل کرنا چاہیں گے تاکہ انھیں پرسکون ذہنیت کے ساتھ چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے۔

نیرج سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی جیولین پھینکنے کے لیے کس کرکٹر کی سپر پاور چاہتے ہیں تو جواب میں انھوں نے کہا، "سچن ٹنڈولکر، کیوں کہ انھوں نے اتنے سالوں تک ہمارے ملک کی اتنی اچھی نمائندگی کی اور ہمارے لیے بہت سارے ریکارڈ بنائے ہیں۔

نیرج چوپڑا نے اپنی شادی میں کتنا جہیز لیا؟

جیولن تھروور نے کہا کہ جس طرح سچن ٹنڈولکر نے بہت سے عظیم باؤلرز کے چیلنجوں کا سامنا کیا اور پھر بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ متاثرکن ہے۔

نیرج چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ میں جسپریت بمراہ کے ساتھ بھی جیولین آزمانا چاہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے بولنگ کی کچھ مہارتیں سکھائیں گے۔ جب کہ بولنگ اور جیولین دونوں تھرو ہیں۔

اولمپک میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ وہ جیولن میں آہستہ آہستہ بہاؤ کے تصور کو سمجھ رہے ہیں کیوں کہ ان کے کوچ جان زیلیزنی نے انھیں اپنی جیولین تھرو کرنے سے پہلے 18 سالہ نوجوان کی طرح "بغیر کسی تناؤ کے” بھاگنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیرج چوپڑا کے بیان کے بعد ارشد ندیم کا انکے بارے میں بات کرنے سے انکار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں