منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’’نیرج چوپڑا ایک یا دو سال میں 93 میٹر کی تھرو کریگا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے پیرا ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ایک یا دو سالوں میں نیراج چوپڑا 93 میٹر تک کی تھرو کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

پیرا ایتھلیٹ دیویندر جھاجھریا سمجھتے ہیں کہ بھارت کے اسٹار جیولین تھروور نیرج چوپڑا کے لیے 90 میٹر کی رینج کو عبور کرنا تھوڑے وقت کی بات ہے، انھوں نے پیش گوئی کی کہ وہ ایک یا دو سال میں 93 میٹر کی تھرو پھینک سکتے ہیں۔

جمعرات کو نیرج چوپڑا نے لوزان ڈائمنڈ لیگ میں بھی ایک بار پھر 89.49 میٹر کی تھرو پھینکی تھی، بھارتی ایتھلیٹ نے یہ تھرو آخری راؤنڈ تھرو کرتے ہوئے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا میڈل اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

لوزان ڈائمنڈ لیگ میں دو بار کے عالمی چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز پہلے نمبر پر رہے تھے جنھوں نے 90.61 میٹر کی تھرو کی تھی۔

جھاجھریا پیرا جیولن تھروور ہیں انھوں نے F46 کیٹیگری میں پیرا اولمپکس میں ڈبل گولڈ حاصل کررکھا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ جب نیرج چوپڑا 90 میٹر کی رکاوٹ کو توڑیں گے، تو وہ اسے 3، 4 میٹر کے بڑے مارجن سے توڑیں گے۔

دیویندر نے کہا کہ اگر میں جیولین تھرو کی زبان میں کہوں تو 89 پلس فی الحال نیرج کے لیے ایک رکاوٹ بن گیا ہے، میں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں دیکھا ہے، جب کوئی رکاوٹ ٹوٹتی ہے تو وہ محض ایک میٹر سے زیادہ نہیں ٹوٹتی بلکہ 3 سے 4 میٹر سے ٹوٹتی ہے۔

43 سالہ پیرا ایتھلیٹ نے کہا کہ نیرج جب ایسا کرے گا، تو وہ صرف 90 پلس کی تھر نہیں پھینکے گا بلکہ اس کا جیولن 3-4 میٹر دور جائے گا۔

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج نے 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ سونے کا تمغہ پاکستان کے ارشد ندیم کے حصے میں آیا تھا جنھوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بناکر جیولن کی دنیا کو دنگ کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں