جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

”مسائل تب ہوتے ہیں جب بیٹا جورو کا غلام بن جائے“

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ نیتو سنگھ کا کہنا ہے کہ مسائل تب پیدا ہوتے ہیں جب بیٹا جورو کا غلام بن کر رہ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتو سنگھ نے کہا کہ مسائل تب پیدا ہوتے ہیں جب بیٹا ماں اور بیوی میں توازن نہیں رکھتا، ساس اور بہو کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ بیٹا ہوتا ہے۔

نیتو سنگھ نے کہا کہ میرا بیٹا بہت سمجھ دار ہے اور بہو بھی انتہائی سادہ مزاج ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرا اپنی ساس کے ساتھ انتہائی محبت کا رشتہ تھا اور جب بھی کوئی مشکل ہوتی تھی تو انہیں فون کرتے تھی لیکن آج کے زمانے مشورہ نہ دیا جائے تو اچھا ہے کیوں کہ سب سیکھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بہو سے متعلق سوال پر نیتو کپور تنگ آگئیں

نیتو سنگھ طویل عرصے پر فلم ”جگ جگ جیو“ سے اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے خود کو مصروف رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کروں۔

اس سے قبل انہوں نے عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد بیٹے رنبیر کپور میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عالیہ سے شادی کے بعد رنبیر بدل چکا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں کی شادی کے بعد پورے خاندان کی زندگی بدل گئی، عالیہ نے رنبیر کو بہت پیار دیا ہے، میں اپنے بیٹے میں ہونے والی تبدیلیوں کو محسوس کر رہی ہوں، دونوں ایک ساتھ پیارے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں