اشتہار

محکمہ ریلوے کی لاپروائی نے خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں محکمہ ریلوے کی لاپروائی نے خاتون کی جان لے لی ریلوے اسٹیشن پر بجلی کی کھمبے کو پکڑتے ہی زور سے کرنٹ کا جھٹکا لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں محکمہ ریلوے کی لاپروائی نے اسٹیشن آنے والی ایک خاتون کی زندگی چھین لی۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والی خاتون کا نام ساکشی آہوجا ہے اور وہ دہلی کے علاقے پریت وہار کی رہائشی ہے جو بھوپال جانے کے لیے علی الصباح ساڑھے 5 بجے نئی دہلی اسٹیشن پہنچی تھی اور اس کے ہمراہ دیگر دو خوتین اور تین بچے بھی تھے۔

- Advertisement -

رات سے موسلا دھار بارش کے باعث اسٹیشن کے اطراف پانی بھرا ہوا تھا اور اس سے بچنے کے لیے ساکشی نے اسٹیشن پر لگے کھمبے کا سہارا لیا تو اسے زور کا بجلی کا جھٹکا لگا۔ قریبی لوگ فوری طور پر خاتون کو اسپتال لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

بتایا جا رہا ہے کہ کھمبے پر بجلی کے تار کھلے ہوئے تھے جس کی وجہ سے کھمبے میں کرنٹ آ گیا۔ اطلاع کے بعد فرانسک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ریلوے کے ساتھ پولیس بھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ یہ کس کی لاپروائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں