پشاور: سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کو کئی دن گزرنے کے باوجود بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دوسری میٹنگ کے بعد واضح طور پر بانی سے ملاقات کی اہمیت کا بتایا گیا تھا، مذاکراتی ٹیم کے لیے بانی سے بغیرملاقات کوئی قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔
- Advertisement -
امید ہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کے فیصلوں سے مذاکرات نہیں رکیں گے، رانا ثنااللہ
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بار بار اسپیکر آفس سے رابطہ کرنے کے باوجود مثبت جواب نہیں مل رہا، اس سے حکومت کی سنجیدگی اور اختیار کا اندازہ ہوتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تیسری نشست سے قبل بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو مذاکرات کا فائدہ نہیں ہوگا، بانی سے ملاقات حق ہے ہمیں رسائی چاہیے۔
علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھا جائے، پی ٹی آئی قیادت سے درخواست